خیبر پختونخواہ

77 ویں یوم آزادی کے موقع پر آج رات پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا

پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر آج رات پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی نائٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پرپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندارآزادی پریڈ کا اہتمام کیا جا رہا ہے،آزادی پریڈ کا اہتمام 13 اور 14اگست کی درمیانی شب کیا جائیگا۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیدعاصم منیرآزادی پریڈتقریب کےمہمان خصوصی ہونگے،پاکستان ملٹری اکیڈمی کےکیڈٹس اپنےمخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندارمظاہرہ پیش کریں گے۔

اس موقع پرسرزمین پاکستان اور مادرِوطن کےشہداء کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا جائے گا،یہ تقریب اس حقیقت کا والہانہ اظہارہوگاکہ پاکستانی قوم ایک زندہ دل قوم ہے جو اپنی,آزادی کا جشن بھرپور اور پُرجوش اندازمیں مناتی ہے،جشن,آزادی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ“پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close