پاکستانی قوم کا جشن آزادی پر وطن عزیز سے محبت کا اظہار
پاکستانی قوم جشن آزادی پر وطن عزیز سے محبت کا اظہار کررہی ہے۔
قوموں کی تاریخ میں سب سے اہم دن ان کی آزادی کا دن ہوتا ہے، آزاد قومیں اپنی آزادی کا دن کبھی نہیں بھولتیں،آزاد قومیں اپنی آزادی کا دن بھرپور طریقے سے منایا کرتی ہیں،پاکستان میں ہر سال 14 اگست کو آزادی کا دن قومی جوش وجذبے سےمنایا جاتا ہے
پاکستان ہمیں لاکھوں قربانیوں کےبعد ملا ہےقائد اعظم کی محنت کا نتیجہ ہے۔علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہے،پاکستان تصور اسلام ہے اور قیامت تک موجود رہنے والی ریاست ہے،پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہنے کے لیے بنا ہے
پاکستان کی افواج اس کی نظریاتی اور جغرافیائی حدود کی شب و روز حفاظت کر رہی ہیں،آزادی کےاس دن میں بسنے والےہررنگ ونسل اورمذہب سے تعلق رکھنے والوں کے لیے مساویانہ اہمیت کا حامل ہے۔
مملکت خدا دادپاکستان کو اس وقت بہت سے مسائل کاسامنا ہے جن میں مسلہ خوارجین سرِفہرست ہے،افواج پاکستان فتنہ الخوارج کا جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کررہی ہیں
قوم کو چاہیےکہ وطن کی حفاظت اور ترقی کے لیے دن رات کوشاں رہے،ہمیں آج اتحاد اور یگانگت کی سخت ضرورت ہے،ہمیں اس دن یہ عزم کرنا چاہیے کہ ہم اس کی حفاظت کرنے کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔