اسلام آباد

ہماری جنگ آج بھی جاری، آئین و قانون میں رہ کر کام کر رہے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے پرچم کشائی کی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب طاہر بھی موجود تھے ۔ پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے دعائیں کی گئیں۔

پرچم کشانی تقریب سے خطاب میں جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا ملک کیلئے آباؤ اجداد نے جو قربانیاں دیں ان کا ہمیں احساس نہیں ، ہماری جنگ آج بھی جاری ہے، آئین و قانون میں رہ کر کام کر رہے ہیں ، آئین و قانون کے مطابق کام کرنے سے ہی نظریاتی و جغرافیائی سرحدیں قائم رہیں گی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ملک بہت قربانیوں سے حاصل کیا، شہدا کو یاد رکھنا ضروری ہے،آئین و قانون کے دائرہ اختیار میں رہ کام کرنا ملک کی بقا کےلئے ضروری ہے ، ایک ایک پودا ضرور لگائیں تاکہ آئندہ نسلیں جان سکیں کہ ان کے لیے کسی نے کچھ کیا ، اپنے بزرگوں اور بچوں سے پودے لگوائیں تاکہ وہ نشانی کے طور پر رہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close