اسلام آباد

پاکستان اس وقت بھی حقیقی آزادی کے تصور سے محروم ہے : علامہ ناصر عباس

انسانی زندگی میں سب سے بڑی نعمت آزادی ہے

اسلام آباد: پاکستان کو باہر کے نہیں اپنے اندر کے دشمن سے خطرہ ہے۔

اسلام آباد میں علامہ راجا ناصر عباس اور محمود اچکزئی نے مشترکہ  پریس کانفرنس میں کہا کہ  انسانی زندگی میں سب سے بڑی نعمت آزادی ہے۔

علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان اس وقت بھی حقیقی آزادی کے تصور سے محروم ہے، پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی کےلیے کاوشیں ضروری ہیں۔

اپوزیشن رہنما  محمود اچکزئی نے کہا کہ سوال یہ کہ انگریزوں کو نکالنے کی کیوں کوشش کی گئی؟ حکمرانی کا مطلب اگر سڑکیں نالیاں بنانا ہیں تو انگریز بہت اچھا کام کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بیرون ملک سے خطرہ نہیں بلکہ اپنے اندر دشمن ہیں، ہمارے اندر ہی لوگ ہیں جو پاکستان کو نوچ رہے ہیں۔

محمود خان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان، آئین اور پارلیمنٹ ہمارے لیے سب سے مقدم ہے۔ سندھ کی جماعتیں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اندر بھی کرپشن ہوگئی ہے، پارٹیوں میں بھی چندے کے نام پر پیسے دیے جاتے ہیں، پوچھتا ہوں کیا 700 روپے دیہاڑی میں مزدور گھر چلا سکتا ہے؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close