Featuredپنجاب

بجلی کے بلوں کے حوالے سے جلد پیش رفت سامنے آئے گی، علی پرویز ملک

وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ منی بجٹ کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، آئی ایم ایف سے اگلے پندرہ سے بیس روز میں خوشخبری آجائے گی۔ ملک کے معاشی استحکام اور ترقی کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ تنخواہ دار طبقے اور کاروباری افراد پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے ٹیکس بیس کو بڑھانا ہوگا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو میں معیشت میں بہتری کی نوید سنا دی۔ کہا حکومت ملک کے معاشی استحکام اورپائیدار ترقی کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم رواں ماہ معاشی پیکیج کا اعلان کریں گے۔ آئی ایم ایف سے بھی جلد اچھی اطلاعات ملنے والی ہیں۔

وزیر مملکت نے منی بجٹ لانے کی سختی سے تردید کی۔ کہا ایف بی آر اپنا ماہانہ ٹیکس ہدف پورا کر رہا ہے ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ ٹیکس نظام کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق ٹاسک فورس تیزی سے کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم کو اگلے چند ہفتوں میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔

وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر اور توانائی شعبے میں اصلاحات سے معیشت بہتر ہوگی۔ بجلی کے بلوں کے حوالے سے بھی جلد پیش رفت سامنے آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close