Featuredاسلام آباد

فائروال کی تنصیب،انٹرنیٹ بندش کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

فائروال کی تنصیب اورانٹرنیٹ کی بندش کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں سیکرٹری کابینہ،سیکرٹری آئی ٹی ٹی، سیکرٹری داخلہ کوفریق بنایا گیا ہے،درخواست ایمان مزاری کےذریعےدائر کی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہریوں کےبنیادی حقوق متاثرکرنےوالی فائروال کی تنصیب روکی جائے،فائروال تنصیب تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور بنیادی حقوق کےتحفظ سے مشروط قراردی جائے،ذریعہ معاش کیلئے انٹرنیٹ تک رسائی کو آئین کے تحت انسانی بنیادی حقوق قرار دیا جائے، فریقین سے فائر وال سے متعلق تمام تفصیلات پر مبنی رپورٹ طلب کی جائے۔

درخواست پرفیصلہ ہونےتک فائروال کی تنصیب کاعمل معطل کردیا جائے،شہریوں کی بلا تعطل انٹرنیٹ تک رسائی کو یقینی بنانےکےاحکامات دیئے جائیں،درخواست میں سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری آئی ٹی ٹی، سیکرٹری داخلہ کوفریق بنایا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close