Featuredخیبر پختونخواہ

خیبر : پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکا آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا ضلع خیبر میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مشترکا آپریشن میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات تھانہ جمرود میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے جبکہ دہشت گردوں کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا۔ فرار دہشت گردوں کی تلاش کےلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close