دنیا
نام نہاد مودی سرکار ملک بھر کے ڈاکٹر کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں
اکیسویں صدی میں بھی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعوے دار مودی سرکار خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں۔
بھارتی عوام نےمودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ مسترد کرتے ہوئے ملک میں خواتین کے تحفظ کا مطالبہ کر دیا،حال ہی میں آر جی کار میڈیکل کالج کی ٹرینی ڈاکٹر سے زیادتی کے بعد قتل پر بھارتی عوام کا شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
نام نہادمودی سرکارملک بھر کے ڈاکٹر کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں ہے،، طلبا نےسوال اُٹھایاہےکہ جمہوریت کا دعوےداربھارت آخر شفاف تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ کیوں بن رہا ہے؟مودی سرکارکی دوغلی حکومت متاثرین کو انصاف دلانےمیں تاخیر کیوں کر رہی ہے؟
ملک بھرمیں احتجاج اورعالمی سطح پربدنامی کے باوجود مودی سرکار کی ہٹ دھرمی ابھی بھی برقرار ہے،عصمت دری کےمجرموں کی پشت پناہی کرنے والی بی جے پی حکومت پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے
سوال تو یہ ہے کہ کیا مودی حکومت بھارت کو عام ہندوستانیوں کے لئے محفوظ بنا پائے گی؟۔