Featuredاسلام آباد

پاکستانی معیشت میں مائیکرو اکنامک استحکام آرہا ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت میں مائیکرو اکنامک استحکام آ رہا ہے۔ اس کا ثبوت روپے کی قدر میں بہتری اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد دوبارہ بحال ہو رہا ہے۔ نئے قرض پروگرام سے مائیکرو اکنامک استحکام کو دیرپا بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ترسیلات زر کے فلو ، ٹیکس نظام یا پاور سیکٹر جہاں بھی لیکجز ہیں، دراصل وہ کرپشن ہے، اس کا راستہ روکیں گے۔ معاشی بہتری کے رجحان کو برقرار رکھنے کیلئے مزید کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرمبادلہ ذخائر اب 2 ماہ کی درآمدات کیلئے درکار رقم سے زیادہ ہیں، نئے قرض پروگرام سے مائیکرو اکنامک استحکام دیرپا ہوگا، ٹیکس نظام یا پاور سیکٹر جہاں بھی لیکجز ہیں دراصل یہ کرپشن ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close