Featuredپنجاب

ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن جاری

پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائی کا آغاز کیا۔

ستمبر 2023 سے جاری اب تک آپریشنز کے دوران متعلقہ اداروں نےملک بھر سے 1047.76 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں اور 1761 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا،ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 3.58 میٹرک ٹن ہیروئن جبکہ 46.71 میٹرک ٹن ہشیش برآمد کی جاچکی ہے

اسکے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے 3.75 میٹرک ٹن میتھ، 8.99 میٹرک ٹن افیون اور 984.74 میٹرک ٹن دیگر منشیات ضبط کیں

سیکیوٹی فورسز نے 11 اگست سے 25 اگست کے دوان بلوچستان سے 59.9 کلو، خیبر پختونخواہ سے 3.97 کلو، گلگت بلتستان سے 47.227 کلو، پنجاب سے 117.189 کلو جبکہ سندھ سے 75.94 کلو منشیات ضبط کیں

ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close