Featuredبلوچستان

ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے

دہشت گردوں کے حامیوں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: صوبے کے امن و امان کیلیے اقدامات کریں گے اور اب کسی پروپیگنڈے میں نہیں آئیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو ہوا اُس میں کسی بلوچ نے کسی پنجابی کو نہیں بلکہ دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو قتل کیا ہے، صوبے میں امن و امان کیلیے ہر صورت چیک پوسٹیں دوبارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب کسی پروپیگنڈے میں نہیں آئیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے اور اپنے شہریوں کی حفاظت سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ پاکستان کی ہے اور جو لوگ بی ایل اے کے ساتھ اظہار ہمدردی رکھتے ہیں وہ سرکاری ملازمت چھوڑ کر جائیں اور وہاں کھڑے ہوں۔ ہم اب کسی صورت بھی سوشل میڈیا کے پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہوں گے اور صوبے کے امن و امان کیلیے اقدامات کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسنگ پرنسز کے 84 فیصد کیسز حل ہوچکے ہیں، جب لاپتہ افراد کی تحریک کے رہنماؤں سے مذاکرات ہوں تو اُس میں آج تک لاپتہ افراد کی کوئی بات نہیں ہوئی، ان لوگوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ ریاست کو ناکام دکھائیں اور دہشت گردوں کیلیے حمایتی افراد کو پیدا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اب صوبے میں چیک پوسٹیں بنائیں گے اور انہیں کسی بھی صورت نہیں ہٹائیں گے کیونکہ ہم دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی روک تھام کو ہر صورت ممکن بنائیں گے، اب کسی بھی سطح پر دہشت گردوں کے حامیوں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close