Featuredاسلام آباد

سیکیورٹی آڈٹ کا مقصد صارفین کے لیے سائبر تحفظ کو یقینی بنانا ہے، پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام کا کہنا ہے کہ سائبرسیکیورٹی آڈٹ کا مقصد ٹیلی کام کے بنیادی ڈھانچے کو پائیدار اور صارفین سائبر تحفظ یقینی بنانا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق سائبر سیکیورٹی ریگولیشنز 2020 کے تحت ہرسال سائبر سیکیورٹی آڈٹ باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔ سیکیورٹی آڈٹ کا مقصد ٹیلی کام کے بنیادی ڈھانچے کو پائیدار بنانا اور صارفین کے لیے سائبر تحفظ یقینی بنانا ہے۔

پی ٹی اےکے مطابق یہ آڈٹ تھرڈ پارٹی آڈیٹرز کے ذریعے شفافیت اور بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ آڈٹ کے تحت لائسنس یافتہ ملازمین کی کوئی جانچ نہیں کی جارہی۔ صارفین کو محفوظ ڈیجیٹل تجربہ فراہمی اور شعبے کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close