بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی سافٹ لانچ تقریب میں غیرملکی سفارتکاروں کے تاثرات
بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز 2024 کی سافٹ لانچ تقریب میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
اٹلی سفیر مارلینا آرمیلن کا کہنا ہےکہ ہم اس حقیقی نمائش کے منتظر ہیں جو نومبر میں ہونے والا ہے، دفاعی شعبے میں اٹلی کی کمپنیاں نمائش میں شرکت کریں گی۔
ہائی کمشنرملائیشیا کا کہنا تھا کہ میں اپنی حکومت کی جانب سے حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں،دفاعی نمائش آئیڈیاز کا ایک بہت اہم اور قابل ذکر سفر رہا ہے۔
عراق کے برگیڈیئر جنرل مسعود نےکہا آئیڈیاز 2024 خطے کے لیےبہت اہمیت کا حامل ہے،ہم اپنے مسلمان اور برادر ملک پاکستان کے ساتھ دفاعی کارپوریشن کے لیے تیار ہیں۔
سری لنکا کےبرگیڈیئرکمنڈا سلوا نےکہا ہمارےپاکستان کےساتھ برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستان نےضرورت کی گھڑی میں سری لنکا کی غیر مشروط حمایت کی ہے،یہ نمائش بین الاقوامی شراکت داروں کے لیے اپنی دفاعی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے ایک فورم ہوگی۔
تھائی لینڈ کےکرنل تھنائے نےکہا میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور دفاعی پیداوار میں تجربہ رکھنے پر پاکستان کی تعریف کرتا ہوں،یہ نمائش تقریب میں شریک تمام ممالک کے لیے امن کا باعث بنے گی۔