Featuredسندھ

طوفانی بارش: آج کراچی میں تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے

کراچی: محکمہ موسمیات نے  آج کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

شہری انتظامیہ نے آج بروز جمعہ کراچی میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے۔

کمشنرکراچی آفس کے ہینڈ آؤٹ کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے محکمہ موسمیات اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ایڈوائزری کی روشنی میں جمعہ 30 اگست کو کراچی کے تمام اضلاع میں واقع تمام سرکاری و نجی اسکول بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close