Featuredدنیا

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ، چند گھنٹوں میں 41 فلسطینی شہید

غزہ:  جبالیہ کیمپ، صابرہ اور زیتون میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری ، صبح سے اب تک 41 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے جہاں اسرائیلی افواج نے فلسطینی باشندوں کیلئے خوراک، پانی، بجلی اور انٹرنیٹ بند کر رکھا ہے۔
اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی حملے کے آغاز سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں متعدد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں ایک معذور شخص اور کئی بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ میں پولیو ویکسینیشن مہم اتوار کو شروع کی جائے گی، جبکہ امدادی گروپوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیلی حملے خوراک اور صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close