خیبر پختونخواہ

نالائق ٹولے کے پاس میڈیا میں زندہ رہنے کے لیے 9 مئی اور بانی پی ٹی آئی کے سوا کچھ نہیں

پشاور:  9 مئی کے ڈرامے پر جعلی حکومت کو مستعفی ہوکر پی ٹی آئی سے معافی مانگنی چاہیئے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے خودساختہ ارسطو احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی سازش کے بعد پی ٹی آئی مزید مضبوط ہوئی ہے، 9 مئی پی ٹی آئی کے خاتمہ کی سازش تھی جو شرمندہ تعبیر نہ ہوئی۔

اُنہوں نے کہا کہ جوڈیشل انکوائری سے واضح ہوجائے گا کہ 9 مئی کے اصل محرکات کیا تھے، چور کی داڑھی میں تنکا ہے اس لئے جوڈیشل کمیشن نہیں بنارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ہزار بار کہا ہے کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائی جائیں۔

اپنے بیان میں اُنہوں نے کہا کہ 9 مئی کا منہ توڑ جواب عوام نے 8 فروری کو پی ٹی آئی پر اعتماد کرکے دیا تھا، 9 مئی کے ڈرامے پر جعلی حکومت کو مستعفی ہوکر پی ٹی آئی سے معافی مانگنی چاہیئے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ نالائق ٹولے کے پاس میڈیا میں زندہ رہنے کے لیے 9 مئی اور بانی پی ٹی آئی کے سوا کچھ نہیں ہے، خودساختہ ارسطو سمیت تمام لیگی رہنما جب میڈیا سے اؤٹ ہوجاتے ہیں تو 9 مئی پر بیان داغ دیتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جعلی ارسطو سمیت تمام قائدین فارم 47 اور الیکشن کمشنر کے سہارے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close