Featuredدنیا

اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلِ خانہ کا نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے کا اعلان

صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اب عوام تیار رہے ، کل پورا ملک کانپے گا

تل ابیب: نیتن یاہو اور ان کی حکومت نے یرغمالیوں کو مرنے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا

گزشتہ روز غزہ کے علاقے رفح کی 20 میٹر زیر زمین سرنگ سے حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے 6 اسرائیلیوں کی لاش برآمد ہوئی ہیں جن میں سے ایک امریکی نژاد ہے۔

غزہ کے علاقے رفح سے 6 یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد اُن کے اہلِ خانہ اور متعلقہ گروپس نے کل ملک بھر میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس سے اسرائیلی یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے متحرک گروپس اور فورمز نے 6 یرغمالیوں کی لاشیں ملنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت نے یرغمالیوں کو مرنے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا ہے۔

یرغمالیوں کے اہل خانہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فورم کے نمائندوں نے کہا کہ یہ حقیقیت ہے کہ نیتن یاہو حکومت نے یرغمالیوں کو چھوڑ دیا۔ صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اب عوام تیار رہے۔ کل پورا ملک کانپے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ نیتن یاہو حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جگہ جگہ مظاہرے کیے جائیں گے۔ حکومت کا احتساب کیا جائے گا۔ اس حکومت سے کوئی توقع نہیں رہی۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close