پنجاب

مذاکرات اور پاؤں پکڑنے کی ضرورت آپ کو ہے، ہمیں آپ کا چہرہ دیکھنے کا بھی شوق نہیں : عظمیٰ بخاری

لاہور: نواز شریف کے بغض میں عمران خان کے کچھ لوگ اندھے، بہرے اور گونگے ہو چکے ہیں

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بغض میں عمران خان کے کچھ لوگ اندھے، بہرے اور گونگے ہو چکے ہیں، نواز شریف ملک و قوم کی بات کرنے والے لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حلقے کھولنے کے طعنے دینے والے دوبارہ گنتی کے نام سے ایسے بھاگتے جیسے بندر غلیل سے بھاگتا ہے، جیل میں آپ کے چور، بددیانت اور کرپٹ لیڈر ہیں لہذا مذاکرات اور پاؤں پکڑنے کی ضرورت آپ کو ہے، ہمیں آپ سے بات کرنے یا آپ کا چہرہ دیکھنے کا بھی کوئی شوق نہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بھائی نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، نواز شریف کی بیٹی پنجاب کے عوام کی دن رات خدمت میں مصروف عمل ہے، جو گڑے آپ کا نالائق اور بدبخت لیڈر کھود کر گیا تھا، ہماری حکومت انہیں پُر کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close