دنیا

اسرائیل حماس کے رہنماؤں کا تعاقب جاری رکھے گا : نیتن یاہو

رفح شہر کی سرنگ میں 6 مغوی اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے گئے ، حماس

تل ابیب: جنہوں نے یرغمالیوں کو قتل کیا ہے وہ معاہدہ نہیں چاہتے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز سرنگ سے ملنے والی 6 لاشوں کی ذمے دار حماس ہے۔

وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل حماس کے رہنماؤں کا تعاقب جاری رکھے گا، اسرائیل باقی مغویوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے پُرعزم ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جنہوں نے یرغمالیوں کو قتل کیا ہے وہ معاہدہ نہیں چاہتے۔

غزہ کے علاقے رفح کی 20 میٹر زیر زمین سرنگ سے حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے 6 اسرائیلیوں کی لاش برآمد ہوئی ہیں جن میں سے ایک امریکی نژاد ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق جن یرغمالیوں کی لاشیں ملی ہیں ان میں 23 سالہ ہرش گولڈ برگ پولن، 24 سالہ ایڈن یروشلمی، 25 سالہ اوری ڈینینو، 32 سالہ الیکس لبنوف، 40 سالہ کارمل گیٹ، اور 27 سالہ الموگ ساروسی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے بتایا کہ ان یرغمالیوں کی لاشیں ایک سرنگ سے ملیں جو اُس سرنگ سے تقریباً ایک کلومیٹر کی دوری پر تھی جہاں سے ہم نے چند روز قبل ایک یرغمالی فرحان القادی کو بازیاب کرایا تھا۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کے خاندانوں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کو یرغمالیوں کی ہلاکت کی ذمے داری قبول کرنی چاہیے۔

علاوہ ازیں حماس کے سینئر رہنما عزت الرشیق نے کہا ہے کہ رفح شہر کی سرنگ میں 6 مغوی اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close