اسلام آباد

ہمیں پتہ ہے مقدمہ بازی کیسے ہوتی ہے، چیف جسٹس کے بے بنیاد مقدمے بازی پر ریمارکس

سپریم کورٹ نے 75 سالہ مرحوم شخص کے دو بیٹوں کو جائیداد سے محروم رکھنے کی اپیل خارج کر دی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال اٹھایا کہ بوڑھا شخص دو بیٹوں کے بجائے زمین کسی اور کو تحفہ کیوں دے گا؟ بدقسمتی سے ایسے بے بنیاد مقدمات کے باعث عدالتی وقت ضائع ہوتا ہے۔

دوہزار چھ میں جائیداد کے تنازع پر دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے مرحوم کے دو بیٹوں کو جائیداد سے محروم رکھنے کی اپیل خارج کر دی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 75 سالہ شخص کے مرنے کے بعد زمین تنازع پر مقدمہ کیا گیا۔

کچھ خدا کا خوف کریں۔ بوڑھا شخص دو بیٹوں کے بجائے زمین کسی اور کو تحفے میں کیوں دے گا؟ ہمیں پتہ ہے مقدمہ بازی کیسے ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے ایسے بے بنیاد مقدمات کے باعث عدالتی وقت ضائع ہوتا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بے بنیاد مقدمہ بازی کے سبب زیر التوا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close