اسلام آباد

ہم حکومت کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں : بانی پی ٹی آئی

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی حکومت سے مذاکرات کیلئے بات چل رہی سے ، ہم مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، بات اُن کے ساتھ ہوگی جو با اختیار ہیں، جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے یہ نو مئی کا شور مچاتے ہیں، نو مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہو جائیں گی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی تحریک انصاف نے کہا کہ جب بھی مزاکرات کی بات ہوتی ہے تو مخالفین نو مئی پر معافی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ نو مئی ان کی انشورنس پالیسی ہے۔ نو مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائیں گی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نو مئی کی تحقیقات کرنی ہے تو جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ حکومت سے بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔ محمود خان اچکزئی کی اس سلسلے میں بات چل رہی ہے ۔ بات ان کے ساتھ ہوگی جو بااختیار ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف کو جتانے کیلئے چوہتر ہزار ووٹ ڈلوائے گئے۔ ان سے بات کرنا الیکشن میں ان کے ڈاکے کو تسلیم کرنا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہوگا، اگر چانسلر نہ بن سکا تو بھی کوئی بات نہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ میں اس مقام تک کوئی نہیں پہنچا جہاں میں پہنچا ہوں۔ احسن اقبال نے پہلی مرتبہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا بتایا، احسن اقبال یہ بھی کہتے رہے کہ پاکستان میانمار بننے جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close