Featuredکھیل و ثقافت

بنگلادیش کے ہا تھوں پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں تاریخی شکست

بنگلادیش نے پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ کردیا

بنگلادیش نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیت لی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاریخ میں دوسری مرتبہ اپنی سرزمین پر حریف کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حال ہی میں انگلینڈ نے پاکستان کو تین۔صفر سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے ہوم گراؤنڈ پر اس کو وائٹ واش کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 185 رنز کا ہدف بنگلا دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بنگلا دیش کے اوپنرز ذاکر حسن 40 اور شادمان اسلام 24 رنز کر آؤٹ ہوئے جبکہ نجم الحسین شانتو 38 اور مومن الحق 34 رنز کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے میر حمزہ، خرم شہزاد، ابرار احمد اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلا دیش کے لٹن داس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے بنگلا دیش کی پہلی اننگز میں 138 رنز اسکور کیے تھے۔

بنگلا دیش کے مہدی حسن میراز کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا، انہوں نے سیریز میں 155 رنز بنائے اور 10 وکٹیں حاصل کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close