چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔
اجلاس میں علما کرام،وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شریک ہوں گے۔اس حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیز کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔
آج ربیع الاول کا چاند نظر آجاتا ہے تو 12 ربیع الاول بروز پیر 16 ستمبر کو ہوگی،چاند نظر نہ آنے کی صورت میں بارہ ربیع الاول بروز منگل 17 ستمبر کو ہو گی۔