Featuredخیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔

الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے ثریا بی بی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ ڈپٹی اسپیکر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نامعلوم شخص نے مؤکلہ کے خلاف اثاثے چھپانے کی درخواست دی۔ نامعلوم درخواست گزار کا نادرا یا کسی اور ذریعے سے کوئی ڈیٹا نہیں ملا۔ نامعلوم درخواست گزار کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران بھی درخواست گزار کبھی پیش نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی جانب سے عدم پیروی پر کیس ڈسچارج کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close