پنجاب

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مؤثر بیانیہ کیلئے علماء کرام سے مشاورت کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین یا مذہب نہیں ہوتا ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔ علماء کرام سے مشاورت کی قومی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے علماء کو ایک بار پھر اپنا عظیم کردار ادا کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دشمن بدامنی پھیلانے اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن سب مل کر دشمن کے ناپاک ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پیغام پاکستان ایک عظیم بیانیہ ہے جس نے دہشت گردی، انتہاء پسندی، اور فرقہ واریت کو حرام قرار دیا ہے۔ انہوں نے بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے لیے سب کو کردار ادا کرنے پر زور دیا اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں اور خدمات کو سراہا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مولانا عبدالخبیر آزاد کی مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد و وحدت کے حوالے سے کی جانے والی خدمات کو سراہا اور ان کے ساتھ مل کر دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close