انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان کو ’لیلا‘ بن کر رقص کرنا مشکل میں ڈال گیا

پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے بولڈ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں بہت ہی خوش گوار انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وہ اس ویڈیو میں سفید رنگ کے ٹاپ کے ساتھ کالے رنگ کی پینٹ پہنے اپنی بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ کے گانے ’لیلیٰ میں لیلیٰ‘ پر کافی بولڈ انداز میں ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کا بالی وڈ گیت ’لیلا میں لیلا‘ پر ماڈلنگ کرتے ہوئے رقص کرنا سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی وجہ بن گیا۔

حال ہی میں ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انکے دوست اور وہ ایک ایک کر کے ’لیلا میں لیلا‘ پر ماڈلنگ کرتے نظر آئے۔

پوسٹ کے کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا کہ ’ہم انتھک محنت کرتے ہیں۔ ہم سچ میں کرتے ہیں لیکن آپ کو جب بھی موقع ملے انجوئے کرلینا چاہئے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ویڈیو کی شروعات میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر سے ہوئی اور سب سے آخر میں ماہرہ خان فلمی انداز میں شوخیاں بکھیرتی نظر آئیں۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح شدید برہمی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں کیونکہ ماہرہ خان کا رقص زیادہ تر مداحوں کر ناگوار گزرا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ڈاکٹر نے کیا کہا ہے، کب تک ٹھیک ہوجاؤگی؟ ‘ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ ماہرہ کم کرن جوہر زیادہ لگ رہی ہے یہ‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’لگتا ہے فردوس صاحب کی بات کو دل پر لے لیا وہ بھی زور سے‘ ، جبکہ ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ‘یہ میں نے ابھی کیا دیکھ لیا کچھ نہیں لکھنے کو، میں کچھ کہنے کے قابل ہی نہیں رہی‘۔

کچھ صارفین اداکارہ کی تعریف کرتے جبکہ کچھ ان پر شدید تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close