پنجاب

حکمرانوں کو این آر او 2 مبارک ہو ، بانی پی ٹی آئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکمرانوں کو این آر او 2 ملنے پر مباکباد دیتے ہوئے کہا کہ

وائٹ کالر کرائم پکڑنا پہلے مشکل تھا اب ناممکن ہو گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا یہ سارے ان کے دور کے کیسز ہیں اس لیے انہوں نے این ار آو 2 لیا،دنیا میں نہیں ہوا کہ عوامی نمائندے قانون سازی کر کے اپنی کرپشن کے مقدمات ختم کریں ،مجھے جنرل فیض حمید کے ٹرائل سے ڈرا رہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نےمزید کہا علی امین گنڈاپور کےخلاف پارٹی کےکچھ لوگ تنقید کر کے اسے انڈرمائن کر رہے ہیں ،ان سب کو کہتا ہوں علی امین کو میں نے چنا،اس کے ساتھ کھڑا ہوں،تنقید کرنے والوں میں سے کوئی بھی اپنے پیسے لگا کر نہیں جیتا میرے ٹکٹ پر سب جیتے،جو جو یہ سازش کر رہے ہیں انہیں کہتا ہوں پھر نہ کہنا کہ ٹکٹ نہیں ملے میں آئندہ ٹکٹ نہیں دوں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close