ملائیکہ اروڑا کا اربازخان کے ساتھ شادی ختم کرنے کا فیصلہ؟
بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے بالاخردبنگ خان کے بھائی اربازخان کے ساتھ اپنا 18 سالہ طویل ازدواجی تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بالی وڈ نگری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائکہ اروڑا تین ماہ قبل اپنے چودہ سالہ بیٹے ارہان کے ساتھ اپنی باندرہ والی رہائش گاہ منتقل ہوچکی ہیں ہیں اور کچھ دن قبل ایک رئیلیٹی ٹی وی شو کی شوٹ پر بھی دونوں علاحدہ گاڑیوں سے آئے علیحدہ گرین رومز استعمال کیے۔
ملائیکہ اروڑا نے اپنی بہن امریتا اروڑا کی 35 ویں سالگرہ میں بھی محض اس لئے شرکت نہیں کی کہ ارباز خان وہاں مدعو تھے، جبکہ اپنی نند ارپتا شرما کے بچے کی پیدائش کی تقریب میں بھی ملائیکہ غیر حاضرتھیں۔
گزشتہ دنوں ایک ٹی وی شو میں دونوں اکھٹے دیکھے گئے جہاں علیحدگی کی افواہوں سے متعلق بات کرتے ہوئے ارباز خان نے کہا کہ ’وہ ملائکہ سے پیارکرتے ہیں اوران کے بارے میں فکر مند ہونا اپنا حق سمجھتے ہیں۔
ارباز خان کے بھائی سلمان خان نے دونوں کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو پاٹنے کی کوشش کی اور دو مارچ کو باندرہ میں ایک فیملی ڈنر کا اہتمام کیا جس میں تمام اہل خانہ کو مدعو کیا تاہم یہ دعوت بھی دونوں کے درمیان اختلافات کو دور نہ کرسکی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ملائیکہ نے سلمان اور دیگراہل خانہ کو مطلع کردیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے ارہان کا خرچہ خود اٹھاسکتی ہیں اور جلد ہی طلاق کے لئے کیس فائل کردیں گی۔
ملائیکہ اروڑا اورارباز خان کی ملاقات 1992 میں ایک کافی ایڈورٹائزمنٹ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی اس وقت ملائیکہ محض اٹھارہ سال کی تھیں ، دونوں کا تعلق پانچ سال تک رہا جس کے بعد دونوں نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیاتھا