دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 2 کشمیری شہید

قابض بھارتی افواج نے ضلع راجوڑی میں محاصرے اور تلاشی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں 2 کشمیریوں کو شہید کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، آج مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی افواج نے ضلع راجوڑی میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کے ایم ایس کے مطابق نوجوانوں کو قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے نوشہرہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس علاقے میں قابض بھارتی فوجیوں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close