Featuredاسلام آباد

نیب ترامیم کے بعد 161 کیسز محکمہ اینٹی کرپشن کو ارسال

نیب ترامیم کے بعد نیب نے ایک سو اکسٹھ کیسزمحکمہ اینٹی کرپشن کو ارسال کردیئے۔ہائی پروفائل کیسز کی تحقیقات اب اینٹی کرپشن کرے گی ۔۔

نیب ترامیم کوسپریم کورٹ نےبحال کرنے کے بعد نیب نے تمام کیسز اینٹی کرپشن کو بھیج دیئے ہیں،محکمہ اینٹی کرپشن نےمتعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئےافسران کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

کےڈی اے،ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی،بورڈآف ریونیو،محکمہ زراعت کےافسران کےمقدمات شامل ہیں،محکمہ آبپاشی،محکمہ ورکس اینڈ سروسز،محکمہ اسکول ایجوکیشن،ایکسائزکے افسران کے مقدمات شامل ہیں۔

محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ،محکمہ صحت ،محکمہ بلدیات کے افسران کے مقدمات بھی شامل ہیں،اس کے علاوہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے مقدمات شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close