تجارت

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا نمایاں تیزی پر اختتام

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 671 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 79 ہزار 287 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کی بدولت 79 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے ، شرح سود میں کمی کولیکرسیمنٹ،آٹواورفرٹیلائزرکمپنیزکےشیئرزمیں خریداری دیکھی گئی جبکہ مارکیٹ میں شرح سود میں دوسےڈھائی فیصد کمی کی اطلاعات گردش کرتی رہیں۔

آج مارکیٹ میں 13 ارب 73 کروڑ روپے مالیت کے 50 کروڑ 77لاکھ شیئرز کی تجارت ہوئی، مرکزی بینک 12ستمبرکو نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کاتعین کرےگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close