پاکستان

ملک بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےاسلام آباد اورگرد و نواح میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق شیخوپورہ، لاہور ،قصور، ساہیوال ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورجھنگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ڈی جی خان،بہاولپور،لیہ اوربھکرمیں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،چترال،دیر،سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پورمیں بارش کا امکان ہے،بالاکوٹ،بونیر،صوابی، چارسدہ نوشہرہ، مردان،مالاکنڈ،مہمند، خیبر،اورکزئی،باجوڑ میں بارش ہوگی،پشاور،کوہاٹ، کرک،بنوں ،ٹانک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اس کےعلاوہ سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا،مری،گلیات،راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم، تلہ گنگ،میانوالی،سرگودھا،خوشاب میں بارش متوقع ہے،تھل،سیالکوٹ،نارووال،گوجرانوالہ، گجرات ،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین میں بارش متوقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close