Featuredاسلام آباد

تحریک انصاف نےآئینی ترامیم کی مشروط حمایت کاعندیہ دےدیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کا کہنا ہے اگر حکومت ہماری ترمیم منظورکرلےتواتفاق رائے پیدا ہوسکتا ہے

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے خصوصی کمیٹی کےسامنے اپنی آئینی ترمیم رکھ دی، پی ٹی آئی کاکہنا ہے، اگرحکومت ہماری ترمیم منظورکرلےتواتفاق رائے پیدا ہوسکتاہے۔

ادھر اجلاس کے بعد چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں ان کیمرہ گفتگو ہوئی، رات کے اندھیرے کی ترمیم ہے جو را ت کے اندھیرے میں ہو رہی ہے، حکومت نے آج بھی ہم سے بل شیئر نہیں کیا، عدلیہ کو کمزور کرنے کی کو شش کی جارہی ہے، حکومت نے یہ نہیں کہا کہ ووٹنگ آج کروانی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی کسی تجویز پر عمل نہیں ہوا، ہم نے صرف سنا ہے اور کوئی تجویز نہیں دی ، ابھی اجلاس شروع ہونے والا ہے لیکن بل کسی کے پاس نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ووٹ دینے سے متعلق دو ستمبر کو ہم نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کردی تھیں، ہم نے اپنی ہدایات کی کاپی کی مکمل فائل اسپیکر آفس میں بھی جمع کرائی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close