Featuredدنیا

بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ سفاک اور ہتک آمیز سلوک پر ایرانی سپریم لیڈر کی کڑی تنقید

آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھارت، غزہ اور میانمار میں مسلمانوں سے روا رکھے جانے والے انتہائی سفاک اور ہتک آمیز سلوک پر شدید تنقید کی۔

جشنِ میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے سے آیت اللہ علی خامنہ ای نے دنیا بھر کےمظلوم مسلمانوں سے بھرپور اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری یہ سب کچھ خاموش تماشائی کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے۔ *بھارت، میانمار اور غزہ*میں مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اسلام کے دشمنوں نے ہمیشہ ہمیں لڑانے کی کوشش کی ہے۔ اس وقت غزہ، میانمار اور بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جارہا ہے اسے نظر انداز کرنے والا اور مسلمانوں کے درد کو محسوس نہ کرنے والا ، مسلمان نہیں۔

اس بیان سے بھارت کو شدید تکلیف ہوئ اور بھارت کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر کو بیان غلط بیانی پر مبنی اور بے بنیادی الزامات سے مزین ہے۔ کسی بھی ملک کو بھارت یا کسی اور ملک پر انسانی حقوق اور اقلیتوں سے متعلق کچھ کہنے سے پہلے اپنے متعلقہ ریکارڈ کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ، مودی دور حکومت میں جو نفرت مسلمانوں کے خلاف ریاستی سطح پر پھلاٸ گئ ہے، اُسکی مثال نہیں ملتی۔

بھارت نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کیا ہے بلکہ پورے ملک میں مسلمانوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے ، جس کی وجہ سے اب عالمی سطح پر بھی اس کے خلاف آوازیں اُٹھ رہی ہیں

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close