دنیا

امریکا کا پاکستان کے میزائل پروگرام پر ایک بار پھر خدشات کا اظہار

امریکا نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر ایک بار پھر خدشات کا اظہار کردیا۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے میزائل پروگرام کے حوالے سے ہمارے خدشات واضح ہیں، جہاں ہتھیاروں کے پھیلاؤ کا خدشہ ہوتا ہے ہم ایکشن لیتے ہیں۔ امریکا عالمی سطح پر ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے خلاف کوشاں ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ہم نے اکتوبر 2023 اور اپریل 2024 کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ایکشن لیا۔ میتھیو ملر کے مطابق چین کی 6 جبکہ ایک بیلاروسی کمپنی پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ یہ کمپنیاں پاکستان کے میزائل پروگرام کی سپلائر تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close