اسپتال سے چھٹی کے بعد دیپیکا پڈوکون بیٹی کے ساتھ آئیں نظر، دیکھئے پہلی تصویر
دیپیکا پڈوکون بیٹی کی پیدائش کے تقریباً 7 دن بعد 15 ستمبر کو اسپتال سے ڈسچارج ہوئیں۔ وہ شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ اسپتال سے نکلیں۔ پیپرازی نے دیپیکا پڈوکون کو ان کی بیٹی کے ساتھ دیکھا۔ اداکارہ نے بچی کو گود میں اٹھا رکھا تھا۔ اداکارہ کی بیٹی کی پہلی تصاویر دیکھئے۔
ممبئی : دیپیکا پڈوکون نے 8 ستمبر کو بیٹی کو جنم دیا تھا۔ وہ گزشتہ چند دنوں سے اسپتال میں داخل تھیں۔ آج اتوار 15 ستمبر کو جب رنویر سنگھ انہیں گھر لے جانے کے لیے اسپتال پہنچے تو پیپرازی جوڑے کی بیٹی کی پہلی جھلک دیکھنے کے لیے بے چین تھے۔
دیپیکا کو بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی بار دیکھا گیا تھا۔ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد وہ رنویر سنگھ کے ساتھ باہر جاتے ہوئے نظر آئیں۔ جب یہ جوڑا گاڑی میں گھر کی طرف بڑھ رہا تھا تو دیپیکا کے چہرے پر بڑی مسکراہٹ نظر آئی۔ انہوں نے اپنی بیٹی کو تھام رکھا تھا۔
دیپیکا نے اسپتال سے ڈسچارج ہونے سے چند گھنٹے قبل اپنے انسٹاگرام ڈسکرپشن میں تبدیلی کی تھی۔ انہوں نے زچگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ بتادیں کہ دیپیکا اور رنویر کی بیٹی کی پیدائش کو 7 دن گزر چکے ہیں۔
رنویر کے اہل خانہ کو آج صبح ڈسچارج کی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے لیے اسپتال جاتے دیکھا گیا تھا۔دیپیکا کو 7 ستمبر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جس کے اگلے دن انہوں نے بیٹی کو جنم دیا تھا۔
اسپتال میں دیپیکااور اس کے بچے سے ملنے ان کے کچھ مہمان آئے تھے۔ شاہ رخ خان اس ہفتے کے شروع میں دیپیکا اور ان کی بیٹی سے ملنے اسپتال پہنچے تھے۔
دیپیکاپڈوکون کو ماں بننے کے بعد سوشل میڈیا پر کافی پیار ملا۔ عالیہ بھٹ، کٹرینہ کیف، ابھیشیک بچن سمیت کئی ستاروں نے انہیں سوشل میڈیا پر مبارکباد دی۔ نیوز 18 شوشا کی رپورٹ کے مطابق دیپیکا مارچ 2025 تک زچگی کی چھٹی پر رہیں گی۔
دیپیکاپڈوکون کی اگلی فلم ‘سنگھم اگین’ دیوالی پر بڑے پردے پر ریلیز ہوگی۔ وہ لیڈی سنگھم کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ بھی ہیں۔