Featuredخیبر پختونخواہ

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 12 دہشت گردہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق ضلع لدھا میں خوارج کے گروپ نےسیکیورٹی فورسز کی چوکی پرحملہ کیا،سیکیورٹی فورسزنے دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا،سیکیورٹی فورسزنےکارروائی کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق بہادری سے لڑتے ہوئے 6 بہادربیٹے وطن پرقربان ہوگئے،علاقے میں موجود کسی بھی خارجی کو ختم کرنے کے لیےسرچ آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسزملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں،ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close