Featuredتجارتسندھ

کے الیکٹرک کی بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

کے الیکٹرک صارفین پر ایک ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔

کمپنی نے بجلی کی قیمت میں 51 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 3 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، جس کے منظور ہونے کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر ایک ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے جولائی کے ایف سی اے کا فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا ، جس میں کےالیکٹرک نے ماہ جولائی کے لیے بھی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔ جولائی کے ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا نے 29 اگست کو سماعت کی تھی۔ جولائی کے ایف سی اے کی مد میں صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close