اسلام آباد

قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک سیٹ اور بڑھ گئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کی ثمینہ خالد کی مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ثمینہ خالد کا پنجاب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن کا جاری کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کی این اے 171 میں کامیابی کے بعد قومی اسمبلی میں خواتین کی ایک اور مخصوص نشست ملی تھی جس پر پیپلز پارٹی نے ثمینہ خالد کو نامزد کیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی قومی اسمبلی میں حکمراں اتحاد کی ایک سیٹ اور بڑھ گئی۔

واضح رہے کہ حکومتی بینچز پر قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی 110 اور پیپلز پارٹی کی 70 نشستیں ہیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے 22، ق لیگ کے 5، آئی پی پی کے 4، مسلم لیگ ضیا، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک رکن ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق حکومتی بینچز پر 20 مخصوص نشستوں کے علاوہ 214 اراکین ہیں جبکہ اپوزیشن بینچز پر سنی اتحاد کونسل کے 80، جے یو آئی کے 8، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 8 آزاد اراکین، پی کے میپ، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم کا ایک ایک ممبر ہے۔

اپوزیشن بینچز پر موجود ایک آزاد رکن نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر رکھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close