Featuredسندھ

کراچی میں دوبارہ گرمی بڑھنے کی پیشگوئی، پارہ کتنا ہوسکتا ہے؟

محکمہ موسمیات نے کراچی میں دوبارہ درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کردیا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئبندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں مغربی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 27 اشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close