خیبر پختونخواہ

دل کے آپریشنز پر آنے والے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے شہریوں کی لائف انشورنس کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو باضابطہ پلان تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔

وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں صحت کارڈ سے متعلق اجلاس ہوا ۔مشیر صحت احتشام علی اور مشیر خزانہ مزمل اسلم سمیت متعلقہ اداروں کے حکام کی شرکت ۔

وزیراعلیٰ کی صحت کارڈ حکام کو دل کے مریضوں کے آپریشنز صحت کارڈ کے تحت یقینی بنانے کی ہدایت اور کہا کہ دل کے آپریشنز پر آنے والے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

علی امین نے کہا کہ صوبائی حکومت مزید بیماریوں کے علاج کو بھی صحت کارڈ میں شامل کرنے پر کام کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ عوام کو مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close