پنجاب

مریم نواز نے ریڑھی پر پھل اور سبزی فروخت کرنے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

پنجاب میں بےروزگار کو اپنا روزگار فراہمی کرنے کے منصوبے کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پرصوبہ بھر میں ماڈل ریڑھی بازار لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،عملدرآمد کے لیےایم این اے ملک افضل کھوکھر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق روزگار کی فراہمی کے لیے لاہور سمیت صوبہ بھر میں ماڈل ریڑھی بازار لگانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ریڑھی بازار لگوانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ۔

جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایم این اے ملک افضل کھوکھر کو کمیٹی کا کنوینئر بنا دیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری بلدیات ، ایڈشنل آئی جی ٹریفک ، اسپیشل سیکرٹری زراعت ،سیکرٹری امپلیمنٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی ممبران میں شامل ہیں ۔ضرورت کے مطابق ایک اور افسر بھی کمیٹی کا حصہ بنایا جا سکتا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی کمیٹی کے ماتحت ہر ضلع میں سب کمیٹی متعلقہ ڈی سی کے ماتحت تشکیل دی جائے گی ۔ہر ضلع میں ریڑھی بازار لگانے کیلئے جگہ کا انتخاب کیا جائے ۔ پہلے سے موجود ریڑی بازاروں میں سہولیات فراہم کی جائیں ۔ ریڑھی بازاروں کے انعقاد سے منسلک اضافی احکامات متعلقہ کمیٹی کرے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close