دنیا

اسرائیلی فوج کی لبنان میں وحشیانہ بمباری سے اموات میں اضافہ 274 افراد شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی

بیروت: لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے اندھا دھند بم برسا دیے جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صبح سے اب تک خواتین اور بچوں سمیت 274 افراد شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

لبنان کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں کم از کم 274 افراد شہید ہوگئے۔ زخمیوں میں سے درجنوں کی حالت نازک ہے۔

شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ بیروت میں ہونے والے فضائی حملے میں حزب اللہ جنوبی ریجن کے کمانڈرعلی کرکی شہید ہوئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی کارروائیوں کے بعد متاثرہ علاقے ملبے کا ڈھیر بن گیا جبکہ وہاں سے سیکڑوں شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close