Featuredاسلام آباد

وزيراعظم شہباز شریف نیویارک پہنچ گئے، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع

وزیراعظم شہبازشریف جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کےاجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کےاجلاس سے خطاب میں کشمیر، فلسطین کے تنازعات کے حل پر زور دیں گے۔ عالمی اقتصادی تعلقات، مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کی اہمیت اجاگر کریں گے اور موسمیاتی تبدیلیوں،اسلاموفوبیاپرمؤقف سےآگاہ کریں گے۔

پائیدارترقی کیلئےاقدامات پرعالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ وزیراعظم پاک امریکا بزنس کونسل، پاکستانی بینکرز سے ملاقات کریں گے اور حکومت کی کاروبارو سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے آگاہ کریں گے۔ وفاقی وزرا خواجہ آصف، عطاتارڑ ، خالدمقبول ، طارق فاطمی ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم یواین سیکرٹری جنرل ، بل گیٹس، صدرعالمی بینک اور ایم ڈی آئی ایم ایف سے بھی ملیں گے۔ وزیراعظم فلسطینی صدر محمودعباس سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ جس میں فلسطین میں جاری مظالم روکنے کیلئے اقدامات پرمشاورت ہوگی۔ وزیراعظم دوست ممالک کےسربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close