سندھ

زرداری کی واپسی جنر ل راحیل کی ریٹا ئر منٹ کے بعد ہو گی

لاہور : سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی آ رمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہو گی۔ سابق صدر نے گزشتہ تین دن میں2انٹرویوز دیئے جن میں وہ ہشاش بشاش نظر آئے۔نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے کہاکہ آصف زرداری کی وہی پرانی مسکراہٹ اور چبھتے جملے پھر سامنے آئے ہیں۔وہ اب بھی عملی طور پر پیپلز پارٹی کے سربراہ ہیں اور سیاست میں بھی فعال رہنا چاہتے ہیں۔ سیاست سے انہوں نے قطع تعلق نہیں کیانہ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے مستقبل کے حوالے سے پر امید ہیں مگر وہ چاہتے ہیں کہ جون 2015ءکی تقریر کے” اینٹ سے اینٹ بجا دینے“ والے حصے کی وضاحت کی جائے جس کا سب سے زیادہ شور سنائی دیا۔اندازہ یہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ تحفظات دور ہونے کے بعد ان کے پاکستان واپس آنے کی راہ بھی ہموار ہو۔
پاکستان واپسی کیلئے ابھی تک ان کے ذہن میں کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے اس سے پہلے وہ چاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی کے حقیقی سربراہ کے طور پر تسلیم کیا جائے۔اس حوالے سے ان کا اصرار ہے کہ انہوں نے اختیارات بلاول بھٹو زرداری کو سونپ دیئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close