Featuredاسلام آباد

آصف ذرداری، نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس چلے گا یا نہیں؟، فیصلہ محفوظ

آصف ذرداری اورنواز شریف کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کاریفرنس چلے گا یا نہیں؟اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،

احتساب عدالت اسلام آباد میں نوازشریف،آصف علی زرداری اوریوسف رضا گیلانی اوردیگر کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کےریفرنس کی سماعت ہوئی۔نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح الحسن اورنواز شریف کے پلیڈر رانا عرفان عدالت کے سامنے پیش ہوئے،

احتساب عدالت نمبر 3 کی جج عابدہ ساجد نے کہا کہ تمام فریقین اس نقطہ پر متفق ہیں کہ یہ کیس اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں۔

دوران سماعت صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نےکہا کیس کسی اور عدالت کو بھیجا گیا تو یہ میرٹ کو ڈسکس کرنے کے مترادف ہوگا،اس عدالت کے پاس کیس چلانےکا اسٹے آڈر دینے کا بھی اختیار ہی نہیں،آصف زرداری کے وکیل کے طور پر کہہ رہا ہوں میرے خلاف آپ آرڈر نہیں کرسکتیں۔

پراسیکیوٹرنیب نےکہا عدالت صدر زرداری کو پہلے ہی استثنیٰ دے چکی ہے،یہ کیس یہیں رکا رہے گا جب تک آصف زرداری صدر ہیں،جس پرفاروق نائیک نےکہا اگرعدالت یہ ریفرنس پاس رکھتی ہے تو قانون کی خلاف ورزی ہوگی،یہ عدالت نیب کے کالےکرتوت انہی کے حوالے کرے،پراسیکیوٹر نےکہا نواز شریف کی حد تک ریفرنس واپس اور آصف زرداری کی حد تک روکے رکھے۔

آصف علی زرداری اور نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس چلے گا یا نہیں، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 14 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close