Featuredتجارت

سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

آئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس کے ذخائر دریافت کئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گیس ساون سائوتھ بلاک کے اکھیڑو ون کنویں سے دریافت ہوئی، کنویں سے یومیہ ایک کروڑ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس،حاصل ہوگی۔

اوجی ڈی سی ایل کے مطابق کنواں یونائیٹڈ انرجی پاکستان،اوجی ڈی سی اور وفاقی و سندھ حکومت کی مشترکہ ملکیت ہے۔ او جی ڈی سی نے اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں کہا کہ کنواں کی کھدائی جون 2015 میں شروع کی گئی تھی کنویں کی۔ دریافت سے ملکی،گیس ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close