پنجاب

لاہور: شہری سے رشوت مانگنے والا اے ایس آئی گرفتار

لاہور: رشوت مانگنے کا میسج غلطی سے افسرکو چلا گیا، ملزم نے شہری سے 70 ہزار روپے رشوت مانگی تھی

لاہور میں شہری سے 70 ہزار روپے رشوت مانگنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر( اے ایس آئی) کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور اے وی ایل ایس کے اے ایس آئی وسیم نے شہری سے 70 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ رشوت کا میسج شہری کے بجائے اعلی افسر کو بھیج دیا۔ اعلی افسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی وسیم کو حوالات میں بند کردیا۔ اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق کوئی بھی رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close