Featuredسندھ

مایوسی پھیلانے کی ناکام کوششیں کرنے والوں کو اجتماعی کوششوں سے شکست ہوئی: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ کراچی کے دوران انووسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح کر دیا اور کہا کہ ایسےمنصوبوں کامقصدآئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کیلئےانتہائی سازگارماحول فراہم کرناہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو دورہ کراچی کے دوران پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اورکلیدی تربیتی اقدامات کےمتعلق بریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر جنرل عاصم منیرنے کراچی میں انووسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح کیا ، تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سمیت سول سوسائٹی کےارکان نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے آئی ٹی کی اہمیت اورنوجوانوں کی صلاحیتوں سےفائدہ اٹھانےپرزور دیا جبکہ آرمی چیف نے کہا کہ ایسے منصوبوں کا مقصد آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کیلئے انتہائی سازگار ماحول فراہم کرناہے۔

دورہ کراچی کے دوران جنرل عاصم منیر سے کراچی کی تاجر برادری نے بھی ملاقات کی ، آرمی چیف نےملکی اقتصادی ترقی میں کاروباری برادری اورتاجروں کےتعاون کو سراہا، شرکاءنے مثبت اقتصادی اشاریوں کےحصول کیلئےایس آئی ایف سی کےکردارکی تعریف کی ۔

آرمی چیف نے تمام اقدامات میں تعاون کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ مایوسی پھیلانے کی ناکام کوششیں کرنے والوں کو اجتماعی کوششوں سے شکست ہوئی۔

جنرل عاصم منیر نے چین،سعودی عرب اور یواےای کی ملک کی معاشی بحالی میں مدد کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں قابل ذکر صلاحیت رکھتا ہے،سب کو پاکستان کے روشن مستقبل پر غیرمتزلزل اعتمادہونا چاہیے،پاکستان اقوام عالم میں اپناصحیح مقام حاصل کرے،ان شاء اللہ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close