Featuredخیبر پختونخواہ

باجوڑ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 3 اہلکار زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او شاہ پور خان کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی، پولیس گاڑی پہلے سے سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔ دھماکے میں ایس ایچ او محفوظ رہے تاہم 3 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close